
کابل: طالبان حکام نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں پر پابندی سپریم کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے لگائی جب حکم دیں گے کھل جائیں گی۔ وزارت تعلیم کے مشیر مولوی عبدالجبار نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کی منظوری طالبان کی اعلٰی قیادت دے گی۔ ہمارے تمام رہنما خواتین کی تعلیم کے حق میں ہیں۔ حتیٰ کہ ہمارے وزیر اس حق میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر چیز تیار ہے، چاہے وہ یونیورسٹی ہو یا اسکول ہو سکتا ہے کہ لڑکے صبح کے وقت آئیں اور لڑکیاں شام کے وقت، یا پھر لڑکیاں صبح اور لڑکے شام۔ انہوں نے کہا کہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا یونیورسٹیاں بند کر دو جب وہ کہیں گے کھول دو تو اسی دن کھل جائیں گی۔ وزیر تعلیم ندا محمد ندیم نے کہا تھا کہ یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم پر پابندی لازمی تھی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کچھ کورسز اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔


































