
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی ممالک کے ایران کے خلاف تباہ کن رویہ کو سفارتکاری کیلئے دھچکا قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالس سے فون پر بات کرتے ہوئے عباس عراقچی نے بعض یورپی ملکوں کی جنگ کے دوران اسرائیل و امریکہ کی حمایت پر بھی تنقید کی ہے۔ عراقچی نے کہاکہ یورپی ممالک کی ایران کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف تباہ کن روش اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے معاملات مزید پیچیدہ ہوں گے اور سفارتی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ ایسے بیانات جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں اور اسرائیلی جرائم کو بالواسطہ یا بالواسطہ جواز فراہم کرتے ہیں ۔ جرائم میں ملوث ہونے کے مترادف ہوں گے۔


































