
تہران : ایرانی رکن پارلیمنٹ مالک شریعتی نے ملعون سلمان رشدی پر حملے کو جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کےلئے انتباہ قرار دیا ہے۔ مالک شریعتی نے ٹوئٹ کیا کہ اس بات سے قطع نظر کہ رشدی پر حملے میں ایران بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہے یا نہیں، یہ حملہ جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ کا درجہ رکھتا ہے۔ اگر ایران براہ راست رشدی پر حملے میں ملوث ہے تو یہ ایران کے ایک اسلامی قوت ہونے کو ثابت کرتا ہے۔ اگر ایک مسلمان نے یہ حملہ اپنے طور پر کیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی انقلاب ایران سے باہر بھی برآمد ہو چکا ہے اور دشمنوں کے درمیان پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اگر یہ حملہ امریکا اور برطانیہ نے خود کرایا ہے تو یہ ان لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو مغرب پر اعتماد کرتے ہیں۔


































