
لاہور : وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اےاسلامیات، تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات کیلئے امتحانی داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ داخلہ فارم وفاق المدارس کے مرکزی دفترجامعة المنتظر یاوفاق کی ویب سائٹ www.wmshia.com سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


































