
ٹورنٹو : سکھوں کی تنظیم کا 18ستمبر کو کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کرانے کا اعلان، نقشہ بھی جاری کردیا ، ریفرنڈم میں صرف ایک سادہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی رائے میں کیا بھارت کے زیرِ انتظام پنجاب کو علیحدہ ملک ہونا چاہیے یا نہیں،خالصتان کی حامی سکھوں کی تنظیم سکھز فار جسٹس کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گرپت ونت سنگھ پنوں اور کونسل آف خالصتان کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کینیڈا بھر میں 18ستمبر کو خالصتان ریفرنڈم کرانے کا اعلان کرتے ہوئے خالصتان کا باقاعدہ نقشہ جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیر انتظام ہونے والے اِس ریفرنڈم میں حصہ لینے والوں سے صرف ایک سادہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی رائے میں کیا بھارت کے زیرِ انتظام پنجاب کو علیحدہ ملک ہونا چاہیے یا نہیں۔


































