
تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے فسادیوں سے کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کا اعلان کیا ہے۔ تہران میں اجتماع سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھُلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا۔ دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ایران وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر نےکہاکہ دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ دشمن اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کرسکے گا۔ دشمن نے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن قوم کی استقامت کے باعث اس کی سازشیں ناکام ہو گئیں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمن کو ایک ایسی قوم کا سامنا ہے جو ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لیے پرعزم ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی عوام نے دشمن کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے۔ کئی شعبوں میں ملک کی شاندار کامیابیوں نے دشمنوں کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔

































