Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

صیہونیوں کا مقصد فلسطینی جوانوں کو آزادی سے مایوس کرنا ہے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں بے نتیجہ ثابت ہوں گی۔ صیہونیوں کا مقصد فلسطینی جوانوں کو آزادی سے مایوس کرنا ہے۔ جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ سے ملاقات میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ کائنات کا نظام حق پر مبنی ہے جس میں باطل کو قبول کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایک زمانے میں سب کی نظریں مذاکرات پر مرکوز تھیں لیکن آج مذاکرات کے حامی بھی مقاومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کامیابی مقاومت کو ملے گی یہی اللہ کا وعدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبر اور استقامت کی وجہ سے فلسطینیوں کو غاصب صیہونی حکومت پر فتح نصیب ہوگی اور فلسطینی عوام سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی جوانوں کے اندر مایوسی پھیلانا چاہتی ہے۔ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا مقصد فلسطینی علاقوں کی واپسی کو ناکام بنانا ہے لیکن صیہونی حکومت کو ان کوششوں میں ناکامی ہوگی کیونکہ اسلامی ممالک کے عوام صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں۔ صدر رئیسی نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام پہلے سے زیادہ عزم اور حوصلے کے ساتھ صیہونی حکومت کے سامنے کھڑے ہیں۔ آج دنیا کی نظریں فسلطینی عوام پر مرکوز ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی سمیت مقاومت کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کامیابی فلسطینی عوام کے قدم چومے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular