Tue Oct 20, 2026

فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ

روزانہ کی خبریں

اشیا کی وافر مقدار میں دستیابی ختم، قربانیاں دینے کا وقت آگیا، فرانسیسی صدر

کراچی : فرانس کے صدر ایمانوئیل میغوں نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ہر چیز کی وافر مقدار میں دستیابی ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے اور اب قربانیاں دینے کا وقت قریب آ رہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ ملک کو حالیہ عرصہ کے دوران کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں روس یوکرین تنازع اور تاریخی قحط اور خشک سالی شامل ہیں۔ یہ بحران بڑے پیمانے کے ثابت ہو سکتے ہیں اور ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں نا گزیر ہو چکی ہیں۔ میری نظر میں ہم آج ایک ایسے وقت میں آ چکے ہیں جہاں ایک بڑی اتھل پتھل مچنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اور اس کے عوام کو قربانیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا تاکہ ان چیلنجز سے نمٹا جا سکے، ہمارا آزاد نظام جس میں رہنے کے ہم عادی ہو چکے ہیں؛ اسے بچانے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی جس کیلئے قربانیوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular