Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

دہشت گردوں کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق تمام مکاتبِ فکر کے علما نے متفقہ فتویٰ دیا ہے دہشت گردوں کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔ متفقہ فتویٰ میں کہا گیا ہےکہ خود کش حملہ شریعت کی روشنی میں حرام ہے، ریاستی ادارے ایسے گروہوں کےخلاف کارروائی کریں۔ فتویٰ کے مطابق حکومت، فوج ودیگر سیکورٹی اداروں کو غیر مسلم قرار دینا یا ان کےخلاف کارروائی حرام ہے۔ملکی اداروں کو غیر مسلم قرار دینا اسلامی تعلیمات کے منافی اور بغاوت کے مترادف ہے۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کا مشن طلباکی تعلیم و تربیت ہے۔ کوئی عسکریت پسندی، نفرت، انتہا پسندی میں ملوث ہوتو ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔ کسی فرد، مسلک یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی ممانعت ہے۔ کوئی عالم دین کسی شخص کو غیر مومن قرار نہیں دے گا کیونکہ یہ عدالتی دائرہ اختیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular