
بیروت : اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر دہشت گردانہ حملے جاری ہیں۔ لبنان میں صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں مزید پچپن شہری شہید کردیے ،ایک سو چھپن زخمی ہیں۔جنوبی لبنان کے علاقے عدیسہ میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں پہلی جھڑپ ہوئی، صیہونی فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل نے بیروت میں دو رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بمباری کی، کئی لبنانی شہری شہید ہوگئے، متعددزخمی ہیں۔جنوبی لبنان کے علاقے عدیسہ میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں جھڑپوں کا آغاز ہوگیا، حزب اللہ کی شدید جوابی کارروائیوں سے صیہونی فوج کو شدید نقصان پہنچا۔
اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے غزہ میں تین اسکولوں کو نشانہ بنادیا، صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں یتیم بچوں کے مرکز ، بریگ ہگ اسکول اور مسقط اسکول پر شدید بمباری کی ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے اسکولوں میں حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔صیہونی فوج نے نصیرات اور خان یونس میں بھی حملے کیے جس سے مزید فلسطینی شہید ہوئے.


































