
رام اللہ : غاصب صیہونی فوجیوں نے شمالی رام اللہ کی سنجل کالونی میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 18 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جسکی حالت تشویشناک ہے شہید معصب محمد کے جنازہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا اور صیہونی ریاست کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا.صیہونیوں کے مسلسل تشدد اور حملوں کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اس بار رام اللہ اور جنین میں واقع اسرائیلی واچ ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔

































