
بغداد: عراق میں دہشت گردی نے پھرسراٹھالیا۔ بم دھماکے میں تین فوجی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ عراق کے شمالی علاقے مخمور میں سڑک کنارے نصب بم سے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا خیز مواد پھٹنے سےگاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ بم حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی تاہم بتایا جاتا ہے کہ داعش تنظیم کے عسکریت پسند اس علاقے میں سرگرم ہیں، اتوار کو کرکوک میں گشت پر موجود پولیس فورس پر حملے میں 9 ارکان جاں بحق ہو گئے تھے۔

































