
غزہ: اسرائیل کی درندگی تھم نہ سکی صیہونی فوج نے جبالیہ ۔ خان یونس ۔ شاطئی اور دیگر علاقوں میں رات بھر بم برسائے۔ چوبیس گھنٹوں میں تین سو افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد دس ہزار تین سو اٹھائیس تک جاپہنچی۔خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جنگی طیاروں نے طبی آلات لے جانے والے ریڈ کراس کے قافلے پر بھی حملہ کیا۔ حملے میں 2 ٹرکس کو نقصان پہنچا۔ ڈرائیورز زخمی ہوگئے۔ قابض اسرائیل فلسطینی سرزمین پر تین ہزار ٹن بارودی مواد کا استعمال کرچکاہے۔
اسرائیلی فوج اور حماس کے مزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔ مزاحمت کاروں نے چوبیس گھنٹوں کے دوران الشطی پناہ گزین کیمپ اور بیت حنون کے مضافات میں 27 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ شہر کے ساحل کے قریب الشطی کیمپ اور الشطی کے درمیان واقع حی الشیخ رضوان میں چھ مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔


































