
کابل : طالبان انتظامیہ کابل میں 9 محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے عزاداروں پر ٹوٹ پڑی۔ سیکیورٹی کو جواز بناکر طالبان نے مختلف علاقوں میں جلوسوں اور عزاداری کو روکنے کیلئے عزاداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے بہت سے راستوں اور شاہراہوں کو عزاداروں کیلئے بند کر دیا اور امام بارگاہوں اور مساجد میں عزاداری کرنے والوں پر تشدد کیا۔ اُدھر طالبان نے وعدے کے برعکس صوبہ بلخ اور اس کے صدر مقام مزار شریف میں عزاداری پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بلخ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور وزارت امربالمعروف کے جاری کردہ احکامات کے مطابق لوگ مسجدوں اور امام بارگاہوں میں عزاداری کرسکتے ہیں اور ان کا جلوس کی شکل میں سڑکوں اور چوراہوں پر آنا ممنوع ہے۔


































