
اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نےایک بیان میں کہا کہ افغان سرزمین سے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی روح کے منافی ہیں۔ بیان کے مطابق ’پاکستان مذاکرات، سفارت کاری اور افغانستان کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ تاہم، حکومت پاکستان صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے اور اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ کسی بھی قسم کی مزید اشتعال انگیزی کا سخت اور دوٹوک جواب دیا جائے گا. بیان میں کہاگیاہے کہ طالبان حکومت بے بنیاد الزامات کے ذریعے خود کو علاقائی امن اور استحکام سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں کر سکتی۔


































