
قندھار : طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں بہت جلد مکمل اسلامی نظام نافذ کردیا جائے گا قندھار کی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے مولوی ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کے دور میں منظور کیے گئے تمام غیر شرعی قوانین منسوخ کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ افغان حکومت کی حمایت اور شرعی قوانین کا خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دور میں پاس کیے جانے والے تمام قوانین کا جائزہ لینے کے بعد غیر شرعی اورعوامی مفاد کے منافی تمام قوانین منسوخ کردیئے جائیں گے۔


































