
دوحہ : سقوط کابل کے بعد امریکا کے ساتھ پہلے باضابطہ مذاکرات میں طالبان نے افغان مرکزی بینک کے ذخائر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ امریکا اور طالبان کے درمیان پہلی اعلیٰ سطح کی بات چیت ہوئی ۔ دونوں فریقین نے مذاکرات کے پہلے دور کو انتہائی کامیاب قرار دیا، دونوں کی دوسری بیٹھک میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان نگراں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے بتایا کہ امریکا کو کہا ہے کہ موجودہ افغان حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ افغان حکومت کو کمزور کرنے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔
مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان عوام کے لیے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔


































