
کابل: طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا، یہ اعلان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں کیا اسی ٹوئٹ میں انہوں نے افغانستان اسلامی امارت کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے، انہوں نے لکھا کہ افغانستان پر برطانیہ کا متنازع تسلط ختم ہونے کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے، 19 اگست کا دن ہر سال نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن کی حیثیت سے منایا جائے گا۔


































