
کابل : افغان طالبان نے خواتین کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان میں خواتین کو اسپورٹس کی اجازت دینے کے لئے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے طالبان حکام سے رابطہ کیا ۔کمیٹی کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان سے روابط کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال طالبان کی جانب سے کسی قسم کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔


































