
دمشق: شام کی سرکاری فوج نے پانچ فوجیوں کے قتل کے بدلے میں کیے گئے آپریشن میں تکفیری گروہ النصرہ فرنٹ کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ شامی فضائیہ نے ادلب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے میں النصرہ کے سینئر کمانڈروں سمیت 93 دہشت گرد ہلاک اور 135 شدید زخمی ہوگئے۔ اشخانی تختانی کی بستی کے قریب دہشت گردوں کا تربیتی کیمپ اور زیر زمین پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوجیوں نے ڈرون ورکشاپ، موبائل ریڈار اسٹیشن اور 40 کے قریب استعمال کے لیے تیار ڈرونز بھی تباہ کردئے۔

































