
اسٹاک ہوم: مسلم دنیا کا احتجاج نظر انداز کرتے ہوئے سوئیڈن میں ایک بار پھر توہین قرآن کا گھناؤنا فعل انجام دیا گیا ہے۔سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی تارک وطن سلوان مومیکا پولیس کی حفاظت میں عراقی سفارتخانے پہنچا۔ ملعون نے ہاتھ میں قرآنی نسخہ اٹھار کھا تھا۔ ملعون نے اس مرتبہ الہامی کتاب کے اوراق نذر آتش نہیں کیے۔ اس نے قرآن کے صفحات پھاڑے اور انہیں زمین پر پھینک کر ٹھوکریں ماریں اور پیروں تلے روند دیا۔ اور پولیس کی حفاظت میں وہاں سے نکل گیا۔ اسی ملعون نے گذشتہ ماہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقع پر اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر مظاہرہ کیا تھا اور قرآن کے صفحات جلائے تھے۔


































