
کابل: افغانستان میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک اور تعلیمی ادارے کو لہولہان کردیا، کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی کے تعلیمی ادارے میں طلباء سے بھری کلاس روم میں گھس کر خودکش حملہ آور نے دھماکا کردیا۔ دھماکے سے ہر طرف خون اور انسانی جسم کے ٹکڑے پھیل گئے۔ فوری طور پر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ خودکش دھماکے میں 32 طلاب شہید ہوئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔ شہدا میں لڑکیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔


































