Mon Oct 19, 2026

یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ

روزانہ کی خبریں

اٹلی میں بھی کامیاب ریفرنڈم، ہزاروں سکھوں نے خالصتان کی حمایت کردی

روم : اٹلی میں علیحدگی پسند خالصتان ریفرنڈم میں 40 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے۔ ایک آزاد خالصتان ریاست کے قیام اور پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم ووٹنگ کمپین میں ریکارڈ توڑ تعداد میں سکھوں نے شرکت کی۔ نان بائنڈنگ ووٹنگ پروسیس کیلئے جس نے اکتوبر میں لندن میں اپنے آغاز سے تصور پا لیا ہے، لوکل انٹیلی جنس سمیت مختلف اندازوں کے مطابق 40ہزار سے زائد سکھوں نےخالصتان حامی گروپ سکھس فار جسٹس کی کال کا جواب دیا، لندن میں کوئن الزبتھ سینٹر میں ووٹنگ کے عمل کے آغاز پر 30ہزار کے لگ بھگ سکھوں نے ریفرنڈم ووٹنگ میں حصہ لیاتھا۔ تاہم اطالوی شہر کے برکیسا فورم میں ووٹروں کی تعداد آرگنائزرز تک کی توقعات کے برعکس رہی، جن کا اندازہ تھا کہ ووٹروں کی تعداد لندن کے قریب ہوگئی۔ 9بجے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے8 بجے ایک بڑی قطار بننی شروع ہوگئی تھی۔ تاہم گیارہ بجے کے نزدیک ایک فلڈ گیٹ کھل کیا کیونکہ قطار ووٹنگ کمپلیکس سے زگ زیک قطاروں کی صورت میں وسیع کار پارکنگ ایریا سے ہوتی ہوئی تقریباً نصف کلو میٹر تک پھیل گئی تھی۔ برکیسا فورم سینٹر میں ووٹ ڈالنے کی زیادہ تعداد سکھ نوجوانوں اور خواتین اور فیملیز پر مشتمل تھی، سکھس فار جسٹس نے ریفرنڈم سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس نے برکیسا شہر کا انتخاب اس لیے کیا ہے کیونکہ اس میں تقریباً 2لاکھ سکھ رہ رہے ہیں، جن میں زیادہ تر نوجوان اکنامک تارکین ہیں۔ یہ کوئی پیلے رنگ کا فیسٹول دکھائی دیتا تھا کیونکہ شرکت کرنے والے زیادہ تر خالصتان کے پیلے جھنڈے اور خالصتان ریفرنڈم کے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔ اندر جانے سے قبل قطاروں میں انتظار کے دوران ڈھول کی تھاپ اور پنجابی میوزک کے ساتھ رضاکاروں نے ہال کے اندر اور باہر پانی، چائے اور کھانا شرکا میں تقسیم کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular