
کولمبو : سری لنکا کے مفرور صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ سری لنکا کے صدر نے سنگاپور سے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل بھجوایا جو پارلیمنٹ کے اسپیکر کو موصول ہو گیاہے۔ صدر کے استعفے کی اطلاعات پر کولمبو میں حکومت مخالف مظاہرین نے خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا ۔ کولمبو سے اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ صدر راجا پاکسے کے موصول ہونے والے استعفیٰ کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ اور قانونی کارروائی کے بعد صدر راجا پاکسے کے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کل کیا جائے گا۔


































