
مکہ مکرمہ: سعودی عرب، عرب امارات اور بحرین سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، مسجدالحرام اور مسجد نبوی(ص) میں نمازعید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں۔ لاکھوں حجاج کرام نے نماز عید کے بعد سنت ابرھیمی (ع) کا فریضہ ادا کیا۔ نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


































