
بیت المقدس: صیہونی حکومت کی پابندیوں اور سیکیورٹی حصار کے باوجود مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع ہوا جس میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے شرکت کی۔ بیت المقدس کے علاوہ مختلف علاقوں سے فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے۔ حماس نے فلسطینیوں سے یوم عرفہ کے موقع پر بڑی تعداد میں مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل کی تھی۔ حماس کے مطابق فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر مسجد الاقصی میں موجودگی، نماز جمعہ میں شرکت اور اعتکاف سے صیہونیوں کو یہ پیغام جائے گا کہ مسجد الاقصیٰ صرف اور صرف ہماری ہے اور ہم اس کی جان و دل سے حفاظت کریں گے۔


































