اسپین کی حکومت نے اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرِ معیشت کارلوس کوئربو نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کے انسانی حقوق کے احترام اور بین الاقوامی قیادت کا مظہر ہے۔ یہ پابندی ان تمام برآمدات کو روکتی ہے جو اسرائیل کے دفاع سے متعلق مواد، آلات اور ہتھیاروں پر مبنی ہوگی۔
اسرائیلی طیاروں کو ایندھن لینے کی سہولت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی ہو گی۔ اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسپین کی اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل…
اسپین کی اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل پر پابندی
-
Raza Musani - ستمبر 24, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































