
کراچی : کراچی میں آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کی بات کرنے والے نہ صرف مظلومین فلسطین کے مجرم ہیں بلکہ نظریہ پاکستان کے بھی مخالف ہیں۔ مسئلہ فلسطین کا واحد حل غاصب ریاست کی نابودی ہے۔


































