Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اب تک 1321 صیہونی اور 800 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں، ترجمان ایرانی مسلح افواج

ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے خطرات کے جواب کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے فضائی دفاعی صلاحیت میں اضافے اور سکیورٹی معاملات میں تبدیلی کی خبر دی ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شکارچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے طے کردہ شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اگر یہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو امریکی افواج کے خلاف اقدامات نہیں رکیں گے اور جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، خصوصاً فضائی دفاع کے شعبے میں، مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور یہ عمل نہ صرف رکے گا نہیں بلکہ مزید تیزی سے جاری رہے گا۔ ان کے مطابق ملکی سائنسدان اور ماہرین بغیر کسی وقفے کے جدید دفاعی نظام تیار کر رہے ہیں۔ شکارچی نے واضح کیا کہ یہ پیشرفت جنگی حالات میں بھی جاری رہی ہے اور دشمن کے جدید آلات، بشمول پانچویں نسل کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت، ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کا مستقبل ایران کی مقرر کردہ شرائط کی تکمیل سے مشروط ہو گا اور یقیناً اس کی حالت ماضی جیسی نہیں رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ دشمن کو نقصان پہنچانے کا عمل مسلسل جاری ہے اور مختلف مراحل میں اس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلح افواج کے ترجمان نے حالیہ میدانِ جنگ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران طے شدہ راستے پر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس میں کسی قسم کی پسپائی نہیں ہو گی۔ شکارچی کے مطابق، صیہونی حکومت کو ابتداء سے اب تک کم از کم 1321 ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ان کے سرکاری اعداد و شمار اس سے کم اور سنسر شدہ ہیں۔ حیفہ میں ایک حملے میں تقریباً 100 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل اور ڈرون حملوں نے اسرائیلی فوجی اور اسٹریٹجک اہداف کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ہزاروں افراد انشورنس کلیمز کے لیے رجوع کر رہے ہیں۔
امریکی نقصانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اندازوں کے مطابق 600 سے 800 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، اگرچہ یہ کم از کم تعداد ہے اور اس میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہوٹل میں موجود امریکی فوجیوں پر حملے میں تقریباً 160 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ اسی طرح مختلف اڈوں، خصوصاً امریکی بحری بیڑے کے پانچویں فلیٹ کے اڈے پر زخمیوں اور ہلاکتوں کی منتقلی شدتِ نقصان کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو چیز امریکہ اور اسرائیل کے لیے غیر متوقع تھی، وہ جنگ کے دوران ایران کا قومی اتحاد تھا، حتیٰ کہ رہبر کی شہادت کے بعد بھی عوام نے فوری طور پر نئی قیادت کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اس کو نظام کی مضبوطی اور انقلاب کے تسلسل کی علامت قرار دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular