Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

اسکردو: توہین امام زمانہ(ع) کیخلاف تاریخی احتجاج، عقیدے کا اظہار نہیں چھوڑیں گے، آغا علی رضا رضوی

اسکردو: امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کیخلاف اسکردو میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تکفیری مولوی قاضی نثار کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کے حق میں نعرے لگائے۔ امام جمعہ اسکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی کال پر کئے گئے احتجاج میں علماء کرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضا رضوی نے کہا کہ توہین امام زمانہ علیہ السلام جیسے واقعات منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جارہے ہیں یہ کام گلگت بلتستان کی حکومت تکفیریوں کے حوالےکرنے کے ساتھ ہی شروع ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عقیدے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ سازشوں سے ہم اپنے عقیدے سے پیچھے ہٹے ہیں نہ ہی ہٹیں گے۔ منصوبہ بندی کے ساتھ آغا باقر الحسینی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتوں کو خوف ہے کہ اگر آغا اٹھے تو ان کے ساتھ قوم بھی اٹھے گی اور پھر اسے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔ یہاں کے پہاڑوں اور پانی کی حفاظت ہم خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آغا باقر الحسینی نے لڑاؤ اور حکومت کرو کی سازش ناکم بنادی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آغا باقر پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular