
نئی دہلی : بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھ برادری نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی سرکار کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے خالصتان کے جھنڈے لہرائے ،اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا ،ریلیاں نکالیں اور نظر بند سکھ رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ، امرتسر میں گولڈن گیٹ سے اکال تخت صاحب تک احتجاجی مارچ کیا گیا ، بھارتی سکھوں نے ترنگا لہرانے سے انکار کرتے ہوئے خالصتان کے جھنڈے لہرائے۔سکھوں کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم دمدمی ٹکسال کے رہنماؤں اور دیگر سکھ تنظیموں نے مارچ میں شرکت کی جنہوں نے خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔شرکاء نے کہا کہ بھارت کے 75ویں یوم آزادی پر سکھ آج بھی غلام ہیں۔


































