Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید

غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع جنین کالونی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت صیہونی فوجیوں نے جنین کالونی پر حملہ کیا تو اسی کے ساتھ ہی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے رہنما کے گھر پر حملہ کر کے بسام السعدی کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسام السعدی صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوگئے تھے اور اس وقت ان کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی افواج کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حق سے باز رکھنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular