
نابلس : صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں کارروائی کے دوران 16 سالہ لڑکے امجد ابو علیا کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فلسطینیوں اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی اپنے دفاع کے لئے اُن پر پھتراؤ کر رہے تھے۔ ادھر نابلس میں صیہونی فائرنگ سے زخمی 60 سالہ حسین قواریق جام شہادت نوش کرگیا۔ اسے صیہونی فوجیوں نے چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گولی مار دی تھی۔


































