
بیروت : حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نےکہا ہے کہ جب تک غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صیہونی حکومت کی جانب سے قبول کئے جانے کی کوئی ضمانت نہیں مل جاتی، اس وقت تک مذاکرات کی شقوں میں کچھ بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ الجزیرہ کی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں ایسے واقعات رقم ہوں گے جو صیہونی حکومت کو کسی قیمت پر پسند نہیں۔ حماس کے سینیئر رکن نے امریکہ کے کردار پر بھی کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ ان مجوزہ معاہدوں کو تسلیم کرنے کے لئے نتن یاہو پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا ہے جن پر حماس پہلے ہی اپنی رضامندی ظاہر کر چکی ہے۔


































