
پاراچنار : پاراچنار میں شیعہ کلنگ نہ تھم سکی۔فائرنگ کے واقعات میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ پاراچنار کے قریب دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عارف حسین شہید ہوگئے جبکہ اقتدار حسین اور مہدی حسین زخمی ہیں۔ اس سے قبل کرم شلوزان تنگی میں دہشتگردوں نے تھلے پر مزدوری کے دوران شیعہ جوان ارشد حُسین کو فائرنگ کر کے شھید کردیا۔ ارشد حُسین کا تعلق لقمان خیل سے ہے وہ اپنے اہل وعیال کے لیے روزی کمانے کے لیے تھلہ پر مزدوری کررہے تھے۔


































