Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی سفارت خانے بند اور تجارتی تعلقات ختم کریں، شیخ نعیم قاسم کی عرب و اسلامی ممالک سے اپیل

بیروت : حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عرب اور اسلامی ممالک سے کہاہے کہ وہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو فوری طور پر ختم اور اس کے سفارت خانوں کو بند کریں۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ امریکی-صیہونی اتحاد کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت، قتل عام، بھوک اور نسل کشی کی شدت نے تمام انسانی و اخلاقی اقدار کو پامال کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر مظالم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی شرمناک اور مجرمانہ ہے جو بین الاقوامی قوانین کو مزید کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ صرف 25 ممالک کی طرف سے جنگ بندی کا مطالبہ کافی نہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہمیں محض بیانات کی حد تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسرائیل پر عملی پابندیاں عائد کرکے اسے عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکہ کو عرب و اسلامی ممالک کی طرف سے ایک متفقہ اور پرزور مؤقف کا سامنا ہوگا، تو وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی ذمہ داری عرب و اسلامی حکمرانوں اور عوام پر عائد ہوتی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہر ملک اور ہر قوم جو بھی قدم اٹھا سکتی ہے، اُٹھائے، تعلقات قائم کرنے کا سلسلہ روک دے، دشمن کے سفارت خانے بند، اس کے ساتھ تجارت ختم کریں اور غزہ کے لیے حتی الامکان ضروریات زندگی فراہم کرتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ یاد رکھیں! ظالم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسرائیل کی بربریت اور سرکشی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور یہ ظلم خدا کے حکم سے اس کے زوال اور تباہی کا پیش خیمہ بنے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular