Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

فلسطینی خون کی سوداگری قبول نہیں کی جائے گی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطینی خون کی کسی قسم کی سوداگری قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایکس اکاؤںٹ پر جاری بیان میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان اس وقت تک نامکمل ہے جب تک وہ صاف اور دوٹوک الفاظ میں فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت قرار دینے کا مطالبہ نہیں کرتے، کسی بھی منصوبے کو قبول کرنا جو قبضے یا استحصال کو جائز قرار دے، امت مسلمہ کے ساتھ خیانت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے تاریخی مؤقف پر ڈٹے رہنا ہوگا اور انصاف کے بغیر کسی بھی ابراہیم معاہدے میں شمولیت کے لیے دباؤ قبول نہیں کرنا چاہیئے، یہ فلسطینی کاز سے غداری اور امت کے جذبات سے کھلواڑ ہوگا، میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تقریباً 70,000 فلسطینیوں کی شہادت کے واقعات پر شفاف تحقیقات اور جوابدہی یقینی بنائی جائے اور اس قتل عام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، یہ وقت امت مسلمہ کی وحدت اور اصولی موقف اختیار کرنے کا ہے، ہم کسی سودے، کمزوری یا مصلحت کو فلسطین کے مظلوم عوام کے خون پر غالب نہیں آنے دیں گے.

مزید پڑھیے

Most Popular