
راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےجنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی مارے گئے دہشت گردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران ہتھیار، بھاری تعدادمیں گولیاں قبضے میں لےلی گئیں، تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کررہےتھے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔


































