
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آوران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ اس دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے باعث چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دورانِ کارروائی دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا۔


































