
بیروت : اسرائیلی میڈیا نے بیروت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ، ان کی بیٹی زینب نصر اللّٰہ اور کئی کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں حزب اللّٰہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل، ان کے نائب حسین احمد اسماعیل، تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔ تاہم حزب اللّٰہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوج کے بیروت کی رہائشی عمارتوں کے تہہ خانوں میں اسلحہ ہونے کے بیان کی تردید کی ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحیح ہیں، اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیل اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہا۔


































