
قطیف : سعودی سیکیورٹی فورسز نے شیعہ اکثریتی مشرقی علاقوں میں گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے قطیف، الاحساء اور الدمام میں چھاپے مارے اور کئی افراد کوگرفتار کرلیا اُنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار شدگان میں بیشتر افراد سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں۔ گرفتاریوں کا عام مقصد ان لوگوں کی میڈیا سرگرمی تھی کیونکہ وہ سوشل نیٹ ورکس اور نیوز پلیٹ فارمز میں سرگرم تھے اور ان کا نقطہ نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسی سے متصادم تھا فورسز نے ان کے تمام مواصلاتی ذرائع کو قبضے میں لےلیا ہے اپوزیشن ذرائع کے مطابق الاحساء کے علاقے دمام سے سارہ العلی اور دینی مدرسے کے استاد عبدالمجید بن حاجی الاحمد کو گرفتار کیا گیا، قطیف سے حسین رجب، حسین المطوع اور موسیٰ علی الخنیزی کو گرفتار کیا گیا گرفتار افراد اپنے اہل خانہ سے رابطے سے محروم ہیں۔


































