Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب: شاہی حکومت پر تنقید کے جرم میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا

ریاض : سعودی عرب میں شاہی حکومت پر تنقید کی حمایت کے جرم میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ 34 سالہ دو بچوں کی ماں سلمیٰ الشہاب پر ٹویٹر اکاؤنٹ رکھنے، مملکت کے ناقدین کو فالو کرنے اور ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی،یہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے محافظ کو دی گئی اب تک کی طویل ترین سزا ہے۔ 34 سالہ سلمیٰ الشہاب، جنہیں جنوری 2021 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ چھٹیاں گزارنے گھر جا رہی تھیں۔ اسے ابتدائی طور پر امن عامہ بگاڑنے اور ریاست کی سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھاکر 34 سال کردیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular