
جدہ : سعودی عرب نے ایک سال میں عمرے کی تعداد پر پابندی ختم کردی اب مسلمان ایک سال میں ایک ہی فیس پر بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ مسلمان عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے مملکت میں آسکتےہیں۔ ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے عازمین مملکت سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی ہوائی اڈے سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں اور اس کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے داخلے کی ضرورت نہیں ہے۔


































