
ریاض : سعودی عرب اور فرانس نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک اگلے ماہ نیویارک میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کے حوالے سے ایک اور اہم کانفرنس کی صدارت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض اور پیرس ایک ایسے عملی لائحہ عمل پر آگے بڑھ رہے ہیں جو فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے کو یقینی بنائے اور خطے میں امن کے امکانات کو فروغ دے۔
واضح رہےکہ اقوام متحدہ نے رواں سال جون میں دو ریاستی حل اتحاد کے تحت کانفرنس منعقد کی تھی، جس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس نے کی تھی۔ جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور سرحدیں 1967ء کی بنیاد پر طے ہوں۔


































