Tue Oct 20, 2026

سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان

روزانہ کی خبریں

سلمان رشدی خود اپنے اوپر حملے کا ذمہ دار ہے، ایران کا تعلق نہیں، ترجمان

تہران : ایران نے ملعون سلمان رشدی کو خود پر حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس سے کسی بھی قسم کا تعلق مسترد کردیا، وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کینانی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ایران اس حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتا ہے۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اس قسم کی بے بنیاد الزام تراشی کرے۔ آزادی رائے کا حق سلمان رشدی کو مذہب کی توہین کرنے کا جواز مہیا نہیں کرتا۔اس حملے کا ذمہ دار ہم کسی اور کو نہیں بلکہ رشدی اور اس کے حامیوں کو سمجھتے ہیں اور انھیں قابل مذمت قرار دیتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ‘مذہب اسلام کی توہین اور ڈیرھ ارب مسلمانوں کے لیے مقدس تصور کی جانے والی حدود عبور کر کے سلمان رشدی نے خود اس الہامی مذہب کے ماننے والوں کے غیض و غضب کو دعوت دی تھی۔انھوں نے کہا کہ ایران کو اس حملہ آور کے بارے میں صرف اتنا ہی معلوم ہے جو اب تک ذرائع ابلاغ میں شائع ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular