Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر قیادت 258 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا اور فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے قرار دیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دیگر گروہوں کے دہشت گردوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپ پاکستان میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ وارانہ مہارت کا خاصہ ہے، ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے اقدامات پر عوام کی مجموعی بھلائی کیلئے ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular