
ماسکو: روس نے طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی وزارت انصاف اور خارجہ امور نے صدر ولادیمیر پوٹن کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے طالبان کا نام ہٹانے کی تجویز پیش کی ہے۔ روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ملک کے بہت سے سرکاری اداروں نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ کابلوف نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں اپنی حکمرانی کے بعد سے تسلیم کی طرف بہت طویل سفر طے کیا ہے، لیکن ابھی بھی کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔
ادھر روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کی حقیقی قوت ہیں۔ طالبان کو ممکنہ طور پر کالعدم تنظیموں کی فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔


































