
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے پیوٹن ایران میں سہ فریقی شام امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ایران میں ہونے والے امن مذاکرات میں ایران، ترکی اور روس کے صدور شریک ہوں گے۔ یہ سہ فریقی مذاکرات شام میں قیامِ امن کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے منعقد کیا گیا پلیٹ فارم ہے۔


































