
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی سفیر ویسلی نیبینزیا نے یورپین کونسل کے صدر چارلس مچل کے ریمارکس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مچل نے ماسکو پر الزام عائد کیا کہ اس نے یوکرین پر حملہ کر کے عالمی سطح پر خوراک کے بحران کو شدید تر کر دیا ہے. فلسطین اور یمن میں انسانیت سوز مظالم پر خاموش چارلس مچل نے روس پر الزام لگایا کہ روسی فوجی انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں، جس کے لیے انہوں نے خصوصی طور پر جنسی تشدد کی رپورٹس کا حوالہ دیا۔اجلاس کے آغاز پر روسی نمائندے نے روسی فوجیوں پر جنسی تشدد کے الزامات کو دو ٹوک طور پر مسترد کیا اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جھوٹ ہے۔
اجلاس کو چھوڑ کر نکل جانے کے بعد روسی نمائندے نے بتایا کہ میں اس جھوٹ کی وجہ سے یہاں مزید نہیں رک سکتا جو چارلس مچل یہاں بانٹنے آئے ہیں.


































