
کیف : یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک کے یوم آزادی کے ہفتے کے دوران روس کوئی گھناؤنا کام کر سکتا ہے۔ انہوث نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کی 31 ویں یومِ آزادی کے موقع پر روس کے گھناؤنے کام سے خبردار رہیں۔ یوکرین 24 اگست کو سوویت حکمرانی سے آزادی کے 31 ویں سال کی تقریبات کا انعقاد کرے گا۔شہریوں کو مایوسی اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ جو ماسکو پھیلا رہا ہے۔ ہم سب کو رواں ہفتے خبردار رہنا چاہیے کہ روس کچھ خاص گھناؤنا اور شیطانی کام کر سکتا ہے۔


































